ETV Bharat / bharat

پرگیہ نے خاموشی اختیار کی! - رکن پارلیمان

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ نے بی جے پی اسٹیٹ آفس میں منعقد تنظیمی انتخابات سے متعلق اجلاس میں شرکت کی لیکن ان کے خطاب سے پہلے ہی میڈیا کو دفتر سے باہر نکال دیا گیا۔

پرگیہ نے خاموشی اختیار کی
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 7:20 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:02 PM IST

سادھوی پرگیہ میڈیا سے بچتے نظر آئی۔ میٹنگ کے ختم ہونے کے بعد بھی انہوں نے میڈیا سے بات نہیں کی۔

پرگیہ نے خاموشی اختیار کی

اطلاعات کے مطابق سادھوی تنظیمی انتخابات سے متعلق اجلاس میں شامل ہونے پہنچی تھیں لیکن جب خطاب کرنے کے لیے ان کا نام لیا گیا اس وقت منتظمین نے میڈیا کے نمائندوں کو کمرے سے باہر جانے کو کہا کیونکہ اس سے پہلے بی جے پی رہنما ارون جیٹلی اور سابق وزیراعلی بابولال گور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد تقریب میں سادھوی نے متنازع بیان دیا تھا۔

سادھوی، اس سے پہلے بھی پبلک پلیٹ فارم پر متنازع بیان دینے کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں اور پارٹی کے لیے مشکل کا سبب بن چکی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سادھوی کے بیان سے ہمیشہ بی جے پی جواب دینے سے بچتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پرگیہ بولنے کے بجائے اب خاموش رہ رہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.