ETV Bharat / bharat

سچن پائلٹ امت شاہ سے ملاقات کر سکتے ہیں - congress leader sachin pilot

ریاست راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران اب اس طرح کی خبریں گشت کر رہی ہیں کی نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

sachin pilot
sachin pilot
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 1:13 AM IST

راجستھان میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران اس طرح کی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

اس دوران ذرائع سے خبر ملی کہ سچن پائلٹ وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کے گھر پر ملاقات کر سکتے ہیں۔

حالانکہ سچن پائلٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں پر نا ہی سچن کی جانب سے کوئی بیان آیا ہے اور نا ہی بی جے پی جانب سے۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اگر سچن پائلٹ کانگریس چھوڑ کر کسی بھی دوسری پارٹی میں نا شامل ہوتے ہوئے تیسرا محاذ بناتے ہیں تو کانگریس کے تقریباً 30 اراکین اسمبلی ان کی حمایت کریں گے لیکن اگر سچن پائلٹ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو محض 18 اراکین اسمبلی ہی ان کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

سچن پائلٹ کے ساتھ جن 18 اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں گشت کر رہی ہیں ان کے بارے میں ایسا کہا جا رہا کہ وہ اس دوران ایک بار بھی موجودہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ نہیں آئے ہیں۔

اس سے قبل نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے آفیشل واٹس ایپ گروپ پر پیغام بھیجا گیا ہے کہ 30 ارکان اسمبلی کی حمایت سچن پائلٹ کے ساتھ ہے، ایسی صورتحال میں اشوک گہلوت کی حکومت اقلیت میں ہے اور ایسے میں انہیں قانون ساز پارٹی کا اجلاس لینے کا حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کانگریس کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں سچن پائلٹ نے شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.