ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا کے چیف وہپ نریش گجرال سے خاص بات چیت - راجیہ سبھا کی خبر

راجیہ سبھا میں صوتی ووٹنگ سے زرعی بل کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیف وہپ نریش گجرال نے ای ٹی وی بھارت سے کہا ہے کہ 'جو کچھ بھی ہاوس میں ہوا وہ جمہوریت کی بدقسمتی ہے۔ جس سے اپوزیشن کی آواز دب رہی ہے'۔

s a d chief whip naresh gujral
ایس اے ڈی چیف وہپ نریش گجرال سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 11:48 AM IST

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے شدید ہنگامے کے درمیان زرعی اصلاحات سے متعلق دو بل 'کسانوں کی پیداوار، کاروبار اور تجارت (فروغ اور سہل کاری) بل 2020' اور 'کسان (تفویض اختیار اور تحفظ) منظور کیے گئے۔ کم از کم امدادی قیمت کی یقین دہانی اور زرعی خدمات کے معاہدہ سے متعلق بل 2020 کو صوتی ووٹوں کے ذریعہ منظور کیا گیا اور اس طرح ان دونوں بل پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔

ویڈیو

راجیہ سبھا میں منظوری سے قبل اور اس سے بعد سے تاحال شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے ان بلوں کی شدید مخالفت کی اور اسے بدقسمتی سے تعبیر کیا۔

ان بلوں کی منظوری کے بعد شرومنی اکالی دل کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا چیف وہپ نریش گجرال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

راجیہ سبھا کے چیف وہپ شرومنی اکالی دل نریش گجرال سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسے جمہوریت کی بدقسمتی قرار دیا۔

نریش گوجرال نے ذکر کیا کہ 'ہرسمرت کور بادل کے استعفیٰ دینے کے بعد اکالی دل کو بل پر بحث کے لئے صرف دو منٹ کی مہلت دی گئی ہے'۔

بل منظور کرنے کے لئے ایوان بالا میں صوتی ووٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گجرال نے کہا ہے کہ 'جو کچھ بھی ہاوس میں ہوا وہ جمہوریت کی بدقسمتی ہے۔ جس سے اپوزیشن کی آواز دب رہی ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'حکومت کہہ رہی ہے کہ ان بلوں سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا لیکن یہ اصل میں کسانوں کے مفادات کے منافی ہے'۔

'میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ یا تو اعتماد میں کمی ہے یا مواصلات کا فرق ہے۔ دونوں کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ سلیکٹ کمیٹی دونوں طرف سے باتیں سن کر معاملات حل کرتی ہے'۔

کسان یونینیں پنجاب اور ہریانہ میں احتجاج کررہی ہیں۔ گجرال نے کہا کہ 'یہ آگ دیگر ریاستوں میں بھی پھیلے گی۔ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا خاص طور پر جب بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعات جاری ہے'۔

مزید پڑھیں: ہنگامہ کرنے کے الزام میں راجیہ سبھا کے آٹھ اراکین معطل

شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کے مستقبل کے بارے میں پوچھے جانے پر گجرال نے کہا کہ 'پارٹی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کرے گی لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا، اس کا فیصلہ پنجاب کے لوگوں سے مشورہ کرنے کے بعد اور ان کے مفاد میں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.