ETV Bharat / bharat

روس اور بھارت کا دفاعی صنعت میں تعاون پر کام کرنے کا فیصلہ

روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوو نے کہا ہے کہ بھارت اور روس دفاعی صنعتی تعاون کے ایک پروگرام کو مربوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Nov 7, 2019, 4:10 PM IST

روس اور بھارت کا دفاعی صنعت میں تعاون پر کام کرنے کا فیصلہ

بھارت اور روس دفاعی صنعتی تعاون کے لیے کام کر رہے ہیں، جسے سال 2030 تک مکمل کیا جائے گا۔

بوریسوو نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ 'روس ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ سال 2030 تک روس اور بھارت فوجی تکنیکی تعاون کے ایک پروگرام کو مربوط کرنے کے لیے کام چل رہا ہے'۔

سنگھ وزیر دفاع بننے کے بعد روس کے اپنے پہلے دورہ پر ہیں۔

روسی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بوریسوو نے یہ بھی کہا کہ 'بین الاقوامی دباؤ کے باوجود روس اور بھارت نے کامیابی کے ساتھ دفاعی سیکٹر میں ایک دوسرے کا تعاون کیا ہے۔ خاص طور پر بھارت کو ایس -400 ایئر ڈیفنس میزائل نظام دینے پر بڑا تعاون حاصل ہے'۔

واضح رہے کہ بھارت اور روس نے دراصل اکتوبر 2018 میں بھارت کو پانچ ارب ڈالر والی ایس -400 ایئر ڈیفنس میزائل نظام دینے پر دستخط کئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.