عید ملن کے اس پروگرام میں شریک ہونے کے لیے دور دور سے سے مسلم وغیر مسلم افراد پہنچے۔ای ٹی وی بھارت نے اس موقع پر عید ملن پروگرام میں شریک ہونے والے افراد سے بات چیت کی۔
پروگرام کے شرکاء نے کہا کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں عید ملن پروگرام منعقد کیا جانا ایک پیغام ہے اور اس کا مقصد صرف یہی ہے کہ ملک بھر میں امن وامان قائم ہو۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ "سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش کا نعرہ دینے کے بعد آر ایس ایس کے ذریعے عید ملن پروگرام منعقد کیے جانے کو اس نظریے سے بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں نہ کہیں مسلمانوں اور بی جے پی کے درمیان برف کی دیوار پگھل رہی ہے۔
اس موقع پر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی کیونکہ لوگوں کو سکیورٹی کے مراحل سے گزرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ عید ملن کے پروگرام میں شرکت کے لیے قطار میں کھڑے رہنے کے بعد کچھ لوگوں کا صبر کا دامن چھوٹ گیا اور کچھ لوگ گیٹ کے سامنے ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔
سکیورٹی عملہ کی جانب سے بار بار یہ کہا جا رہا تھا کہ کہ پارلیمنٹ ایک حساس جگہ ہے یہاں سکیورٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔