ETV Bharat / bharat

'ملک میں پلس پولیو مہم کی کامیابی میں روٹری کی خدمات ناقابل فراموش' - خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سنیچر کو روٹری انٹرنیشنل کی اورینٹیشن ورک شاپ سے ورچول خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پولیو کے خاتمے میں روٹری کے اراکین کا اہم کردار رہا ہے۔

harsh wardan
harsh wardan
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 7:40 PM IST

مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے چلائی گئی پولس پولیو مہم میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور روٹری نے عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) سےپہلے ہی دنیا کو پولیو سے آزاد بنانے کا خواب دیکھا تھا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سنیچر کو روٹری انٹرنیشنل کی اورینٹیشن ورک شاپ سے ورچول خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پولیو کے خاتمے میں روٹری کے اراکین کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

روٹری نے نہ صرف کارکنوں سے امداد دی اور اشتہاراتی کاموں میں تعاون دیا بلکہ ویکسین اسٹوریج سینٹرز سے انتہائی درجہ حرارت میں رکھے ویکسین کو دہلی میں سبھی پولیو بوتھ پر صبح صبح وقت پر پہنچا کر ایک چیلنج سے بھرا کام کر دکھایا۔

یہ بھی پڑھیے
بلرام پور: مشتبہ شدت پسند کے گاؤں سے گراؤنڈ رپورٹ

مرکزی وزیر نے بتایا 'روٹری کے ساتھ جڑنے کے کچھ عرصے بعد ہی دو اکتوبر 1994 کو انہوں نے پہلا پلس پولیو مہم کا انعقاد کیا۔ اس وقت ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف جیسی عالمی تنظیموں نے تعاون کیا اور ساتھ مل کر پلس پولیو مہم کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا جس سے مہم پوری طرح کامیاب ثابت ہوئی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.