ایک طرف جہاں پورے بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے بعد ملکی پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
وہیں بی جے پی کے مرکزی وزیر جیتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت سی اے اے قانون سے متعلق اب ایک نیا قدم اٹھائیگی جس میں خاص طورسے رو ہنگیائی مہاجرین کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی اے اے قانون پورے بھارت کے لیے ہے، اور جموں و کشمیر میں بھی اس قانون کا نافذ کیا جا ئیگا، کیونکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر مر کز کے زیر انتظام ہوچکا ہے، لہذا اب جموں کشمیر میں قیام پزیر روہنگیائی مہاجرین کی ایک پوری فہرست تیار کی جا چکی ہے، کیونکہ خاص طور پر جموں و کشمیر میں یہ مہاجرین بڑی تعداد میں قیام پزیر ہیں۔
مزید پڑھیں: 'جس کشمیر کو جنت کہا جاتا ہے اب وہ جنت نہیں رہا'
اب ان تمام روہنگیائی مہاجرین کو بھارت چھوڑنا ہوگا، کیونکہ سی اے اے قانون کے تحت مسلمانون کو اس زمرے میں شامل نہیں کیا گیا ہے، لہذا اس قانون کے تحت انہیں بھارت چھوڑنا ہوگا۔