پولیس ذرائع نے بتایاکہ دو موٹر سائیکل پر سوار چار بدمعاشوں نے کل دیر رات چکم سود ولن سرائے گاﺅں واقع فائننس کمپنی کے دفتر میں دھاوا بولا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر سبھی ملازمین کو یرغمال بنالیا اور ایک لاکھ 80 ہزا ر روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس واقعہ میں شامل بدمعاشوںکی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔