موصول اطلاعات کے مطابق جائے وقوع پر 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد علاج کے دوران ہلاک ہوئے۔
کانٹی تھانہ کے داروغہ کے مطابق سچیدانند کے مطابق ہلاک شدہ افراد ضلع کے پتھوڑی کے باشندہ ہیں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقع پر پہنچ گئی ہے۔
اس حادثے میں چار افراد ذکمی بھی ہوئے ہیں سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔
کانٹی تھانہ کے انچارج سچیدا نند نے بتایا کہ 'سبھی ہلاک شدہ افراد مظفرپور ضلع کے باشندہ ہیں، اور ہتھوڑی علاقے کے رہنے والے ہیں، اس دوران پولیس موقعے پر پہنچ گئی ہے، اور معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔