آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جگیا پیٹ منڈل، ویدادری گاوں کے پاس ٹریکٹر اور لاری کے درمیان تصادم ہوا۔
اس واقعے میں چھےافراد ہلاک ہوگئے اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مہلوکین کا تعلق ضلع کھمم کے ایرو پالم سے بتایا گیا ہے۔ مندر کے درشن کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے وقت ٹریکٹر میں 30 افراد سوار تھے۔
جگیا پیٹ کے سرکاری ہسپتال میں مہلوکین کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔