راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو اداکار سشانت سنگھ راجپوت اہل خانہ سے ملاقات کرنے پٹنہ میں واقع ان کے گھر پہنچے۔
اس دوران تیجسوی یادو نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار کے راجگیر میں قائم کی جانے والی فلم سٹی کانام آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔'
تیجسوی یادو نے سشانت سنگھ راجپوت کی فلم 'کائو پو چی' کی تصویر کے سامنے پارٹی کے دیگرارکان کے ساتھ اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
تیجسوی یادو نے سشانت کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں اداکار کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کو یاد کیا اور ان والد کو بتایا کہ انہیں ان پر بہت فخر ہے۔'
انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ 'سشانت سنگھ راجپوت کے گھر پٹنہ کا دورہ کیا، ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اور اظہار تعزیت کیا، ایک زبردست باصلاحیت اداکار کا اس طرح کا اقدام، فلموں میں تخلیقی اداکاری غریب تر رہ گئی ہے، بڑی اونچائیوں کو حاصل کرنے کے لیے وہ زیادہ مستحق تھے۔'
اس دوران پٹلی پترا سے بی جے پی کے رکن پارلیمان رام کرپال یادو اور دیگھا ودھان سبھا سے رکن مالا سنجیو چورسیا بھی موجود بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان کی موت 'پھانسی کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے' ہوئی ہے، حتمی رپورٹ کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے 'موت سے پہلے کسی جدوجہد کے کوئی آثار نہیں، ان کے ناخن سے کچھ نہیں ملا۔'
بتا دیں کہ اس رپورٹ کا تجزیہ پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا، پولیس اب ویسرا رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے، ممبئی پولیس کے ذریعہ اب تک 23 افراد کے بیان ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔