بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا آج ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ انہیں گزشتہ دیر شب سینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر رشی کپور کی موت کی اطلاع دی۔
آج صبح ہی رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور نے کہا کہ انھیں سینے میں تکلیف ہونے کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
واضح ہو کہ رشی کپور کو 2018 میں کینسر میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا تھا جس کے بعد انہوں نے تقریباً ایک سال تک امریکہ کے نيويارک میں رہ کر اپنا علاج کرایا تھا۔ وہ صحت یاب ہونے کے بعد گذشتہ سال وطن واپس لوٹے تھے۔
اس سے قبل فروری میں بھی رشی کپور کو دو بار اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ کینسر کی وجہ سے بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کا کینسر کی وجہ سے 29 اپریل کو کیلا بین اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے فلمی دنیا سمیت پورے ملک میں غم کی لہر ہے ۔