ETV Bharat / bharat

آر آئی ایس اے ٹی ۔2 بی آر1 سیٹلائیٹ کا کامیاب تجربہ

بھارت نے خلا کے میدان میں آج ایک اور اہم پیشرفت کی ہے کیونکہ بھارتی خلائی تحقیقی ایجنسی (اسرو) کے پولار سٹلائیٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کے 50واں مشن آر آئی ایس اے ٹی ۔ 2 بی آر1، 11 دسمبر کو آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے بدھ کو 3.25 بجے سہ پہر چھوڑا گیا۔

آر آئی ایس اے ٹی ۔2  بی آر1 سیٹلائیٹ کا کامیاب تجربہ
آر آئی ایس اے ٹی ۔2 بی آر1 سیٹلائیٹ کا کامیاب تجربہ
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 5:38 PM IST

اس کے لئے الٹی گنتی گزشتہ روز سری ہری کوٹہ میں شروع ہوئی تھی۔ آر آئی ایس اے ٹی۔2 بی آر 1 کے مشن کی زندگی پانچ برس ہوگی۔ اس کا مقصد فوجی مقاصد ہیں اور اس کے ذریعہ ملک کی سرحدوں کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائے گا اورآسمان کے ذریعہ سرحدوں پر نظر رکھی جائے گی۔

آر آئی ایس اے ٹی ۔2 بی آر1 سیٹلائیٹ کا کامیاب تجربہ

اس سٹلائیٹ کو دیگر بیرونی سٹلائیٹ کے ساتھ پہلے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا گیا۔ لانچ اتھاریزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی منظوری کے بعد اس کی الٹی گنتی شروع گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔ اس کو چھوڑے جانے کے چند منٹ کے بعد تمام چار مرحلوں سے علحدگی کے بعد سٹلائیٹ آر آئی ایس اے ٹی۔2 بی آر 1لانچ وہیکل سے علحدہ ہوگیا۔ اگلے پانچ منٹ کے بعد بیرونی صارفین کے سٹلائیٹ علحدہ ہوکر مدار میں داخل ہو گئے۔

یہ دراصل راڈار امیجنگ زمینی مشاہداتی سٹلائیٹ ہے جس کا وزن 628 کیلو گرام ہے۔ اس کو مدار میں چھوڑا گیا۔ ساتھ ہی اسرائیل، اٹلی، جاپان اور امریکہ کے 6 سٹلائیٹس کو بھی چھوڑا گیا۔

آر آئی ایس اے ٹی۔2بی آر 1جو زراعت، جنگلات اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے آلات کا تعاون کرے گا کے بعد آر آئی ایس اے ٹی۔2بی آر2 کو چھوڑا جائے گا۔ اس کے ساتھ سنتھیتک اپریرٹر راڈر بھی ہوگا۔ اس راڈار میں نانو بیرونی سٹلائیٹس بھی ہوں گے۔ ان دو مشنس کا استعمال پی ایس ایل وی کی جانب سے فوجی مقاصد اور ملک کی سرحدوں کی سلامتی کیلئے کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.