پوری نے ایک ٹویٹ میں کہا، "گھریلو پروازیں شروع کرنے کے سلسلے میں شہری ہوا بازی کی وزارت یا مرکزی حکومت اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ ملک میں 25 مارچ سے باقاعدہ مسافر پروازیں مکمل طور پر بند ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے ہی بند کر دی گئی تھیں۔ اگرچہ کارگو اور خصوصی مسافر پروازیں چلائی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں بھی مرکزی حکومت نے باقاعدہ مسافر پروازوں کی اجازت نہیں دی ہے۔ لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ 31 مئی تک نافذ ہے۔