ETV Bharat / bharat

بلبل طوفان :راحت اور بچاؤ مہم جاری

اڈیشہ میں دو لاکھ ہیکٹر کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ بیشتر متاثرہ علاقوں کے بجلی اور پانی کے نظام کو بحال کردیا گیا ہے۔

بلبل طوفان :راحت اور بچاؤ مہم جاری
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 10:53 PM IST

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ مغربی بنگال اور اڈیشہ میں آئے گردابی طوفان بلبل کی وجہ سے پیدا ہوئی صورت حال اور وہاں چلائے جارہے راحت اور بچاؤ مہم کا جائزہ لیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے مختلف واقعات میں مغربی بنگال میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اڈیشہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مغربی بنگال میں ایک لاکھ مکانات اور فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ ریاست میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ مواصلاتی خدمات کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اڈیشہ میں دو لاکھ ہیکٹر کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ بیشتر متاثرہ علاقوں کے بجلی اور پانی کے نظام کو بحال کردیا گیا ہے۔

میٹنگ میں دونوں ریاستوں کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا گیا ہے۔ وہاں کھانے کی اشیا، پینے کے صاف پانی اور صحت سے متعلق سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں۔

نقصان کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی ٹیموں کو اس ہفتہ متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔ریاستی حکومتوں نے مرکزی امداد کےلیے اپنی سطح پر نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

میٹنگ میں داخلہ، دفاع، توانائی، مواصلات، زراعت، فوڈ اور سپلائی معاملے کی وزارتوں کے افسران نے حصہ لیا۔ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سینئر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.