بالی ووڈ کے دو معروف اداکاروں کی موت پر فلم ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے کہا ہے کہ آج صبح رشی کپور کی موت کی خبر آئی اور کل عرفان خان کی موت کی خبر آئی، ایسا لگتا ہے کہ ایشور ہم سے بدلہ لے رہا ہے۔
رشی کپور سے جڑی یادوں کا انھوں نے تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے اندر زندگی کو سیکھنے کی چاہت تھی اور جب انھوں نے فلم 'بابی' سے اپنا کریئر شروع کیا تھا تب راج کپور کا زمانہ ہوا کرتا تھا اور دیگر اداکار ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتھے تھے لیکن رشی کپور کی اداکارانہ صلاحیت بالکل منفرد اور پر جوش تھی۔
اداکار انوپم کھیر نے رشی کپور کے ساتھ اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتے نظرآرہے ہیں کہ' ہم نیویارک میں ایک پیلی ٹیکسی میں سفر کررہے ہیں اور اس ٹیکسی میں دیکھیے میرے ساتھ اور کون کون ہیں جس میں عقبی سیٹ پر بیٹھے ہوئے رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ ہیلو کہتی نظر آرہے ہیں۔
معروف اداکار گجیندر نے کہا ہے کہ 'آج صبح رشی کپور کی موت کی خبر سن کر ایسا لگا کہ کوئی سپنا دیکھ رہا ہوں لیکن بعد میں ٹی وی میں بھی یہ خبر دیکھے جانے کے بعد اس واقعہ پر یقین نہیں ہورہا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں دو عظیم کی اداکار اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور ان دونوں کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔
فلمساز اشوک پنڈت نے کہا کہ رشی کپور ایک عرصے سے بیمار تھے اور وہ ایک پیارے، خود اعتماد اور رومانوی شخص تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کپور خاندان کا بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک بڑا حصہ رہا ہے اور وہ دعا کرتے ہیں کہ خدا ان کو اس موقع پر صبر کی قوت اور رشی کپور کی آتما کو شانتی ملے۔