وزارت دفاع نے کورونا وبا کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل ہونے کے پیش نظر تمام بھارتی کمپنیوں کے لئے مصنوعات کی فراہمی کی ڈیڈ لائن چار ماہ بڑھا دی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی منظوری کے بعد وزارت نے آج اس بارے میں ایک حکم جاری کیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مختلف معاہدوں کے تحت مصنوعات کی فراہمی کی ڈیڈ لائن 25 مارچ سے بڑھاکر 24 جولائی کی گئی ہے۔
آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعات کی فراہمی میں ہونے والی تاخیر کے معاملات میں کل وقت میں سے یہ چار ماہ کی مدت کم کر دی جائے گی اور بچی ہوئی مدت کے لئے کمپنی سے جرمانہ لیا جا سکتا ہے۔
اس قدم سے گھریلو دفاعی صنعت کو کافی راحت ملے گی کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے بہت سی کمپنیوں میں کام متاثر ہوا تھا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کو لاگو کرنے کے لئے معاہدہ میں الگ سے اہتمام یا التزام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:حصص میں 1200 پوائنٹس کی گراوٹ
غیر ملکی کمپنیوں کو اس طرح کے معاملات میں وزارت دفاع سے رابطہ کرنا ہوگا اور اس ملک میں کورونا کی پوزیشن کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا جائے گا۔