ETV Bharat / bharat

ریلائنس جیو کی گیمنگ اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری - مکیش امبانی کی ریلائنس

تمام موبائل صارفین یہ گیم کھیل سکیں گے۔ گیم کو گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

jio
jio
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 7:22 PM IST

معروف صنعتکار مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے سان فرانسسکو کی موبائل گیمنگ کمپنی کیرکی میں سرمایہ کاری کی ہے تاہم ریلائنس جیو نے سرمایہ کاری کی مجموعی رقم کا ذکر نہیں کیا ہے۔

کیرکی نے اب تک مجموعی طور سے 2.20 بلین ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کیا ہے، بھارت میں کیرکی نے ریلائنس جیو کے ساتھ مل کر 'یاترا' کے نام سے ایک موبائل گیم لانچ کیا ہے۔ ریلائنس جیو کے صارفین کو اس نئے گیم کے تھری ڈی کے ساتھ کھیلنے کی خصوصی سہولت ملے گی۔

تمام موبائل استعمال کنندہ یہ گیم کھیل سکیں گے۔ گیم کو گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
چار روز تک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا

ملک میں گیمنگ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اگلے سال تک ملک میں گیمنگ انڈسٹری کا تخمینہ 100 بلین روپے ہوجانے کا اندازہ ہے جو 2022 تک 143 ارب روپے تک جاسکتا ہے۔ ریلائنس جیو گیمنگ مارکیٹ میں اپنے قدم کو مستحکم کرنا چاہتی ہے اور کیرکی میں سرمایہ کاری کو اسی عمل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.