ETV Bharat / bharat

پنڈت جسراج کے انتقال پر اعلی رہنماؤں کا اظہار تعزیت - وزیراعظم نریندر مودی

کلاسیکی موسیقی کے شہنشاہ پدم وی یبھوشن پنڈت جسراج کا پیر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد امریکہ کے شہر نیو جرسی میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء نے خراج عقیدت پیش کیا۔

REACTION ON PANDIT DEMISE
پنڈت جسراج کے انتقال پر وزیر، صدر جمہوریہ سمیت وزراء کا اظہار تعزیت
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 10:28 PM IST

مسٹر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،’کلاسیکل موسیقی کی منفرد شخصیت پنڈت جسراج کے انتقال سے تکلیف ہوئی۔ پدم وبھوشن یافتہ پنڈت جی نے آٹھ دہائیوں کی اپنے موسیقی سفر میں عوام کو جذباتی پیشکش سے لطف اندوز کیا‘۔ انہوں نے کہا،’ان کے گھر، رفقاء اور موسیقی کے ماہرین کے تئیں میری تعزیت‘۔

President's tweet
صدر جمہوریہ کا ٹویٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ثقافتی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور اس میں ایک خلاء آگیا ہے۔

مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’پنڈت جسراج جی کے انتقال سے ہندوستانی ثقافتی دنیا کو ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وہ نہ صرف ایک شاندار اور عمدہ گلوکار تھے بلکہ انہوں نے کئی گلوکاروں کے غیرمعمولی گرو کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ان کے اہل خانہ اور پوری دنیا میں ان کے مداحوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اوم شانتی۔‘‘

Prime Minister's tweet
وزیراعظم کا ٹویٹ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم کلاسیکی موسیقار پنڈت جسراج کے انتقال پر پیر کے روز شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سحرزدہ آواز ہمیشہ ہمارے دل میں گونجتی رہے گی۔

مسٹر شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’سنگیت مارتانڈ ہنڈت جسراج جی ایک ناقابل یقین فنکار تھے جنہوں نے اپنی جادوئی آواز سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کو سینچ کر ایک نئی جہت عطا کی۔ان کا انتقال ذاتی نقصان کے مساوی ہے۔ان کی نرالی تخلیقات ہمیشہ ہمارے دل ودماغ میں گونجتی رہیں گی۔مرحوم کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں میری دلی تعزیت۔

Home Minister's tweet
وزیر داخلہ کا ٹویٹ

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے معروف موسیقار اور گلوکار پنڈت جسراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ پنڈت جسراج کا انتقال ہندوستانی مویسقی کا بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا،’معروف ماہر موسیقی اور گلوکار پنڈت جسراج جی کے انتقال سے رنجیدہ ہوں، ان کا انتقال ہندوستانی کلاسیکل موسیقی دنیا کے لیے عظیم خسارہ ہے۔ تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مالک روح کو سکون دے‘۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی موسیقار پنڈت جسراج کا پیر کے روز حرکت قلب بند ہوجانے سے امریکہ کے نیو جرسی میں انتقال ہوگیا۔میواتی گھرانے کے پنڈت جسراج 90برس کے تھے۔

پنڈت جسراج کے اہل خانہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:15 بجے آخری سانس لی۔ سال 2000 میں پدم وبھوشن، 1990 میں پدم بھوشن اور 1975 میں پدم شری اعزاز یافتہ پنڈت جسراج کی پیدائش 28 جنوری 1930 کو حصار(اب فتح آباد)میں ہوئی تھی۔پنڈت جسراج نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

Vice President's tweet
نائب صدر کا ٹویٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.