ETV Bharat / bharat

امر سنگھ کے انتقال پر مختلف رہنماؤں کا اظہارِ رنج

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی سمیت کئی رہنماؤں نے راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 9:03 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ٹویٹ کرکے کہا ''راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کے انتقال کے بارے میں سن کر کافی رنج ہوا۔'' انہوں نے مزید لکھا ''کثیر الجہتی شخصیت کے مالک امر سنگھ ایک باصلاحیت رکن پارلیمنٹ تھے۔ انکے کنبے اور معاونین کے تئیں میری خراج عقیدت۔''

tweet
ٹویٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کے انتقال پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کنبے اور دوستوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

tweet
ٹویٹ

وزیر اعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ''امر سنگھ جی ایک متحرک اور توانا عوامی شخصیت تھے۔ گزشتہ کچھ دہائیوں میں وہ کئی بڑی سیاسی تبدیلیوں کے گواہ رہے۔ وہ زندگی میں اپنی دوستی کے لئے مشہور تھے۔ ان کے انتقال سے صدمہ پہنچا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں ان کے کنبے اور دوستوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔''

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

tweet
ٹویٹ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا کے رکن اور سابق سماجوادی پارٹی کے لیڈر امر سنگھ کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

tweet
ٹویٹ

صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے راجیہ سبھا رکن اور سماجوادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ کے انتقال پر آج گہرے رنج کا اظہار کیا۔

tweet
ٹویٹ

امر سنگھ ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے کافی قریبی رہے، لیکن بعد میں ایس پی کی کمان اکھلیش یادو کے ہاتھوں میں آجانے کے بعد انہوں نے سال 2010 میں پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور سنگا پور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.