برانڈ امول کی ملکیت رکھنے والی گجرات کی 17 ڈيريوں کے فیڈریشن گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی اے سی ایم ایم ایف) نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی آزاد تجارت تنظیم ریجنل کمپری ہینسیو اکنامکس پارٹنر شپ (آر سی ای پي) میں ہندووستان کو شامل نہ ہونے کے فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی كا شکریہ ادا کیا ہے۔
فیڈریشن نے آج رات یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ ایسا کرکے وزیر اعظم نے گجرات کے 36 لاکھ سمیت ملک کے کروڑوں مویشی پروروں اور دودھ کی پیداوار و والوں کی حمایت کی ہے۔ اگر ہندوستان اس تنظیم میں شامل ہوتا تو ملک میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک سے دودھ کی پیداوار بڑھ جانے سے مویشی پروروں کو بہت نقصان ہوتا۔