ETV Bharat / bharat

پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: آر بی آئی

آف لائن ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے گاؤں کیش لیس بنیں گے۔ کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس کے اختتام پذیر ہونے کے بعد گورنر ششی کانت داس نے کہا کہ کمیٹی نے یہ اکثریت سے فیصلہ لیا ہے۔

repo rate
repo rate
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 2:09 PM IST

ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور کورونا وائرس کے اثرات سے معیشت کو ابھارنے تک اس کا موقف اکاموڈیٹیو رہے گا۔

رواں مالی سال میں کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس کے اختتام پذیر ہونے کے بعد گورنر ششی کانت داس نے کہا کہ کمیٹی نے یہ اکثریت سے فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپوریٹ کی شرح کو چار فیصد، ریورس رپوریٹ کی شرح کو 3.35 فیصد، بینک شرح کو 4.25 فیصد اور مارجنل اسٹینڈنگ فیسلیٹی (ایم ایس ایف) کو 4.25 فیصد حسب سابق رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں کنکٹیوٹی کی پریشانی کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج آف لائن ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ آف لائن موڈ میں کارڈ اور موبائل ڈیوائس کے ذریعہ خوردہ ڈیجیٹل ادائیگی کی اسکیم جلد ہی شروع کی جائے گی۔ تجربے کے طور پر پہلے چھوٹی رقم کی ادائیگی کے لیے ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اگر تجربہ کامیاب رہا تو اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

ترقیاتی اور ریگولیٹری پالیسیوں سے متعلق آر بی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'موبائل فونز، کارڈز، ڈیجیٹل والیٹ وغیرہ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن دور دراز علاقوں میں اسے اپنانے میں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی کی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا کارڈ، موبائل ڈیوائسز اور والیٹ کے ذریعے آف لائن ادائیگی کے آپشن پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید فروغ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ریزرو بینک نے کہا ہے کہ آف لائن موڈ میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام صارفین کے مفادات اور ان کی رقم کی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھے گا۔ ٹیسٹ پروجیکٹ کے لئے رہنما اصول جلد ہی جاری کر دیے جائیں گے۔ ٹیسٹ کامیاب ہونے کے بعد آر بی آئی بڑے پیمانے پر اس پر عمل درآمد سے قبل تفصیلی ہدایات جاری کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.