ETV Bharat / bharat

روی شنکر پرساد نے کی راہل گاندھی کی شدید نکتہ چینی

بھارت جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی اپنے سیاسی مفاد کے لیے عوام میں غلط فہمی پیدا کرنا چاہتی ہے۔

author img

By

Published : May 27, 2020, 10:48 PM IST

روی شنکر پرساد نے کی راہل گاندھی کی شدید نکتہ چینی
روی شنکر پرساد نے کی راہل گاندھی کی شدید نکتہ چینی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج الزام لگایا کہ وہ پورے کورونا بحران دور میں ملک کے تئیں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور اپنے سیاسی فائدے کے لئے لوگوں کے حوصلے کو گرانے اور ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما اور روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں گاندھی کے مارچ سے لے کر اب تک مختلف مسائل پر اظہار کئے گئے خیالات کا سلسلہ وار ذکر کرتے ہوئے کہا، ” گاندھی کے تبصرے بتاتے ہیں کہ مسٹر گاندھی نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا ہے، ملک کو گمراہ کیا ہے اور جھوٹ پھیلا کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے“۔

پرساد نے کہا کہ کورونا کی تکلیف دہ بیماری میں ملک مسٹر مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمیں کامیابی ملی ہے۔ پر کانگریسی رہنما کا کام لوگوں کے حوصلے کو گرانا اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا ہے۔

کاش گاندھی ملک کے فائدے کے لئے کھڑے ہوتے

انہوں نے کہا کہ چین کو چھوڑ کر کورونا سے متاثر دنیا کے 15 بڑے ممالک کی کل آبادی 142 کروڑ ہے اور ان ممالک میں اب تک تین لاکھ 43 ہزار 562 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ ہندوستان کی 137 کروڑ کی آبادی میں 4345 اموات ہوئیں ہیں۔ہندوستان میں 61 ہزار 239 افراد صحت مند بھی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی کوئی دوا نہیں ہے۔ صرف دعا ہے اور لاک ڈاؤن ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جو ہمت دکھائی اور’فرنٹ فٹ‘ آکر ملک کو جیسا قیادت کی، اسی کا نتیجہ یہ کامیابی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.