پولیس نے متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم علاقہ چھوڑ کر بھاگنے کی فراق میں ہے ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے گھیرا بندی کی اور اس کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
جس کے جواب میں پولیس نے بھی گولی چلائی اور ملزم کے پیر میں گولی مار کر اسے زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ۔
معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم پر علاقے کے لوگوں میں غصہ تھا تو وہیں پولیس نے بھی تلنگانہ انکاؤنٹر کے طرز پر اپنا غصہ اتارا ہے۔
پولیس کے اس آدھے انکاؤنٹر کی کہانی اس لیے مشکوک ہے کہ کانپور پولیس شہر کے سو سے زیادہ پیشہ ور بدمعاشوں کو پکڑ کر ان کے پیر میں گولی مار کر ان کا ہاف انکاؤنٹر کرچکی ہے۔ اترپردیس میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ہے جہاں کوئی حقوق انسانی پر آواز اٹھانے والا نہیں ہے۔