ودربھ نے سوراشٹر کو 78 رنوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار خطاب اپنے نام کیا۔
ودربھ نے سوراشٹر کو جیت کے لیے 206 رنوں کا ہدف دیا تھا۔
لیکن سوراشٹر کی ٹیم 58.4 اوورز میں 128 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔
ودربھ کی جانب سے پہلی اننگ میں 5 وکٹیں حاص کرنے والے آدتیہ سرواٹے نے دوسری اننگ میں بھی 6 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ انہوں نے دوسری اننگ میں 49 رنز بھی بنائے تھے۔
اس میچ میں ودربھ کی ٹیم نے پہلی اننگ میں312 رنز بنائے تھےجس کے جواب میں سوراشٹر کی ٹیم پہلی اننگ میں 307 رنز ہی بنا سکی تھی۔
پہلی اننگ میں 5 رنوں کی برتری ملنے کے بعد ودربھ دوسری اننگ میں محض 200 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔
اس طرح سوراشٹر کو 206 رنوں کا ہدف ملا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
سوراشٹر کو اپنے اسٹار بلے باز چیتشور پجارا سے کافی امیدیں وابستہ تھیں لیکن پجارا پہلی اننگ میں 1 رن اور دوسری اننگ میں بنا کوئی رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس جیت کے ساتھ ہی ودربھ مسلسل دوسری بار رنجی ٹرافی چیمپئین بن گیا ہے۔