ریاست اتر پردیش کا شہر میرٹھ اپنی تہذیب و ثقافت سے دوسرے شہروں سے مختلف ہے۔
رمضان المبارک کے مہینے میں پوری رات شہر کے ہر گلی کوچے میں دن کا سما ہوتا ہے. میرٹھ کے نوجوان ،بوڑھے اور بچے عموماً سحری کھاکر سوتے ہیں اس قبل شہر کے مختلف علاقوں میں دوکانیں اور ہوٹلز کھلے رہتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ کباب روٹی کا لطف لیتے ہیں جسے دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے جب کہ حلیم ، بریانی بھی مغربی اترپردیش کا مرغوب اور پسندیدہ کھانا ہے اسے بھی ذوق و شوق سے لوگ کھاتے ہیں۔
متعدد نوجوان رات کے 12 بجے سے سحری تک کرکٹ میچ کھیلتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ رات میں سڑک خالی ہوتی ہے آمدورفت کا سلسلہ نہیں ہوتا ہے اس لئے ہم لوگ کرکٹ میچ کھیلتے ہیں اور پورے رمضان یہی ماحول رہتا ہے بلکہ اکثر ٹورنامنٹ منعقد کئے جاتے ہیں۔