آج اردو ادب کے سب سے بڑے نقاد شمس الرحمان فاروقی، جمعیۃ العلما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی، حیدرآباد سے رکن پارلیمان و اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی، ممتاز قانون داں کمال فاروقی سمیت درجنوں اعلی شخصیاب نے ای ٹی وی بھارت کو اس نئی تاریخی پہل کی مبارکباد پیش کی اور خصوصی طور پر اردو کو ڈیجیٹل دنیا میں متعارف کرانے کی قابل قدر کوشش کی ستائش کی۔
ای ٹی وی بھارت صحافت کی اعلی اقدار اور معیاری اصول و ضوابط کا ضامن ہے۔ ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جو جامع خبروں کے ساتھ ساتھ متنوع تفریحی پروگرام کا سنگم ہے۔ یہ بہترین انداز کے ویڈیو پروگرام پر مبنی ایک ہمہ جہت موبائل ایپ ہے۔ اس پر آپ کو انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ماہرین کی آرا، تجزیہ کاروں کے تبصرے، مورخین کے خیالات، مصوروں اور فنکاروں کے فن پاروں کو پڑھنے، سننے اور دیکھنے کی سہولت ہوگی۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج صبح 11:16 بجے ای ٹی بھارت کی انگلش ایپ کا افتتاح کیا۔ اور اس کامیابی کے لیے گروپ کو مبارک باد پیش کی۔۔۔۔
مختلف ریاستوں کے وزراء اعلی نے اپنی اپنی ریاستوں سے متعلق ایپ کا بھی افتتاح کیا۔ ای ٹی وی بھارت کی یہ ایپ ملک کی 13 مقبول ترین زبانوں پر مشتمل ہے۔ اس واحد ایپ پر 27 مختلف قومی و علاقائی نیوز پورٹلز دستیاب ہیں۔ اس میں اردو، ہندی انگلش کے ساتھ ساتھ تیلگو، تمل، کنڑ، ملیالم، گجراتی، مراٹھی، بنگالی، آسامی، پنجابی اور اڑیہ جیسی علاقائی زبانیں شامل ہیں۔