ETV Bharat / bharat

یو جی سی کی ترمیم شدہ گائیڈ لائن جاری - تعلیمی تقویم

ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے یو جی سی سے منسلک یونیورسٹیز اور اداروں میں آخری سال کے امتحانات کی منظوری دے دی ہے۔

یو جی سی کی گائیڈ لائن جاری
یو جی سی کی گائیڈ لائن جاری
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:47 AM IST

وزارت کے جاری کردہ آرڈر میں یہ لکھا گیا ہے کہ فائنل ایئر کے امتحانات لازمی طور پر کروائے جائیں، یو جی سی کی ہدایات کی بنیاد پر اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر عمل کیا جائے۔

ایچ آر ڈی منسٹر کا ٹویٹ
ایچ آر ڈی منسٹر کا ٹویٹ

وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھیال نشنک نے کہا ہے کہ اپریل 2020 میں یو جی سی نے امتحان اور تعلیمی تقویم سے متعلق امور پر مشورے کے لیے ایک ماہرین کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر یو جی سی نے 29 اپریل کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا، یو جی سی نے اس کمیٹی سے ہدایت نامہ پر نظر ثانی کر کے امتحان، داخلہ اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے لائحہ عمل بنانے کو کہا تھا۔

ایچ آر ڈی منسٹر کا ٹویٹ
ایچ آر ڈی منسٹر کا ٹویٹ

یو جی سی نے 6 جولائی کے اجلاس میں کمیٹی کی رپورٹ کو قبول کیا اور تبدیل شدہ رہنما خطوط جاری کیں۔

یو جی سی کی گائیڈ لائن میں نئی چیزیں کیا ہیں؟

  • کورونا وائرس جیسی وبا کے درمیان طلبا کی صحت، حفاظت بہت ضروری ہے، نیز کیریئر، تعلیمی اعتبار اور مستقبل بھی اہم ہیں، اس معاملے میں نظام تعلیم میں تشخیص بہت اہم ہوجاتا ہے، امتحانات طلبا کو اطمینان اور اعتماد فراہم کریں گے، جو عالمی اہلیت کے لیے ضروری ہیں۔
  • یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے فائنل ایئر یا سمسٹر کے امتحانات ستمبر کے آواخر میں کرائیں گے، یہ آن لائن یا آف لائن دونوں ہی طرھ سے کرائے جا سکتے ہیں۔
  • فائنل کے وہ طلباء جن کے بقایا جات (امتحان کے پیپر) ہیں، ان کے لیے امتحانات آن لائن اور آف لائن دونوں ہی طریقے سے کرائے جا سکتے ہیں، یا جو بھی آسان طریقہ کار ہو۔
  • اگر کسی وجہ سے کسی طالب علم کا آخری سال یا سمسٹر امتحان باقی رہتا ہے، تو ایسی صورتحال میں اسے کورس یا پیپر کے لیے دوسرا موقع دیا جائے گا، یونیورسٹی یا انسٹی ٹیوٹ یہ اپنی سہولت کے مطابق کریں گی، تاکہ طالب علم کو کوئی نقصان نہ ہو، اور یہ صرف ایک بار ہوگا، سیشن 2019۔20 کے لئے۔
  • جو رہنما خطوط 29 اپریل کو جاری ہوئے تھے وہ باقی سمسٹر میں ایک جیسی رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.