شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کی دو گھنٹے طویل میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رام مندر 161 فٹ لمبائی کے ساتھ پانچ گنبد پر مبنی ہوگی۔ اجلاس میں رام مندر کی مجموعی شکل اور ڈیزائن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹرسٹ کے صدر مہنت نریتیا گوپال نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں ٹرسٹ کے تمام اراکین موجود تھے۔ یہ میٹنگ دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی اور مندر کی تعمیر سے متعلق تمام نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے رکن کامیشور چوپل نے کہا ہے کہ 'رام مندر 161 فٹ اونچی ہوگا اور اب تین کی جگہ پانچ گنبد تعمیر کیے جائیں گے'۔
چوپل نے بتایا کہ 'رام مندر کی تعمیر اور بھومی پوجن کے لئے وزیراعظم کے دفتر میں ایک درخواست بھیجی گئی ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی تین یا پانچ اگست کو ایودھیا کی مندر کے لئے بھومی پوجا کریں گے۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں رام مندر کی مجموعی شکل اور ڈیزائن پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
رام مندر کو وشو ہندو پریشد کے تجویز کردہ ڈیزائن کی بنیاد پر تیار کی جائے گا۔ اس کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی میں اضافہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بابا کانشی رام کی 138 ویں یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ
بتایا گیا ہے کہ اس مندر کی تعمیر مکمل ہونے میں ساڑھے تین برس لگیں گے۔ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن اور دیگر وجوہات کی بنا پر تعمیراتی کام میں تاخیر ہوئی ہے۔