ETV Bharat / bharat

اقتدار میں واپسی پولرائزیشن کی وجہ سے نہیں : رام مادھو

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کے مطابق، بی جے پی اپنی دوبارہ کامیابی پولرائزیشن کے ذریعہ نہیں بلکہ بھارتی عوام کو متحد کر کے حاصل کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 15, 2019, 12:16 PM IST

پولرائزیشن کے ذریعہ بی جے پی کی اقتدار پر واپسی نہیں ہوئی : رام مادھو

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے حزب اختلاف کے رد عمل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنی دوبارہ کامیابی پولرائزیشن کے ذریعہ نہیں بلکہ بھارتی عوام کو متحد کر کے حاصل کی ہے۔
رام مادھو نے مزید کہا ' ہم عوام کو ذات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کر کے اور انھیں خوش آمد کر کے دوبارہ اقتدار پر فائز نہیں ہوئے۔ بلکہ حقیقت میں ان تمام چیزوں کو ختم کر بھارتی عوام کو متحد کر کے اقتدار حاصل کیا ہے'۔

مادھو کے مطابق ، اس ملک میں خاندانی شناخت سیاست کے لئے ایک بڑی اہلیت سمجھی جاتی تھی۔ اس میں کوئی غلطی نہیں ہے، لیکن دیگر پارٹیوں نے اپنی کارکردگی کے بغیر اسی کے ذریعے آگے بڑھنے کی کوشش کی ، جس میں وہ ناکام ہوئے۔

قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی آزادی کے سو سال کو مناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سب سے طویل عرصے تک ملک میں حکومت پر فائز رہیں گے۔ اور کانگریس کے وجود کو ختم کر کے بی جے ہمیشہ اقتدار پر برقرار رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں دوسری بار وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت مضبوط بنے گی۔بی جے پی حکومت طویل مدت طئے کرئے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.