ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی - یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی

کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

rajya sabha
فائل
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 3:06 PM IST

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مان سون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جارہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔

وینکیا نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں، لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔

انہوں نے اجلاس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، لیکن ایوان میں حزب اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناجائز سلوک نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:

پارلیمنٹ کے احاطہ میں اپوزیشن ارکان کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 25 بل منظور ہوئے اور 6 پیش کئے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران 92 اور خصوصی معاملات کے تحت 62 اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، وزیر دفاع نے چین کی سرحد پر صورتحال اور وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو کورونا وبا کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.