اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین نے سینچر کو کہا کہ 'ہمیں یس بینک کی تنظیم نو کے لیے مسودہ اسکیم مل چکا ہے، ہماری سرمایہ کاری اور لیگل ٹیمیں اس مسودہ اسکیم کو دیکھ رہی ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ یس بینک میں کل 2450 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا 'یس بینک کی تنظیم نو کی اسکیم دیکھنے کے بعد کئی ممکنہ سرمایہ کاروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے'۔
رجنیش کمار نے کہا 'ہم نے اسٹاک ایکسچینج کے توسط سے آگاہ کیا تھا کہ ایس بی آئی بورڈ نے یس بینک میں 49 فیصد حصص لینے کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے اصولی منظوری دے دی ہے'۔
اس کے ساتھ ، انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بتا دیں کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے چھ مارچ کو یس بینک کی تجدیدکاری کے لیے ڈرافٹ اسکیم کا اعلان کیا تھا، آر بی آئی نے 'یس بینک لمیٹڈ تنظیم نو کی منصوبہ بندی 2020 کے مسودے میں کہا کہ اسٹریٹجک سرمایہ کار بینک کو یس بینک میں 49 فیصد حصہ داری لینی ہوگی اور سرمایہ کار بینک یس بینک میں اپنی حصہ داری کو سرمایہ ڈالنے کے دن سے تین سال تک 26 فیصد سے نیچے نہیں لا سکتے ہیں۔