ETV Bharat / bharat

راجناتھ سنگھ روس کی وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کریں گے - Russia's Victory Day Parade

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بدھ کو وکٹری ڈے کی پریڈ میں حصہ لینے کے لئے روس کے دورہ پر جائیں گے۔ یہ دن دوسری عالمی جنگ میں جیت کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ روسی فوج اور دیگر کی بہادری اور قربانی کو اعزاز دینے کے لئے پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

راجناتھ سنگھ روس کی وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کریں گے

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:35 PM IST

وزیر دفاع سیگرئی شوگو نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو اس پریڈ کے لئے مدعو کیا ہے۔ یہ پریڈ گزشتہ9مئی کو ہونے والی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔

تینوں افواج کا 75رکنی دستہ پریڈ میں حصہ لینے کے لئے پہلے ہی ماسکو پہنچ چکا ہے۔ بھارت کے مارچنگ دستہ کی قیادت سکھ لائٹ انفنٹری کے میجر رینک کے افسر کریں گے۔یہ ریجیمنٹ دوسری عالمی جنگ میں بہادری کے ساتھ لڑی تھی اور اسے چار بیٹل آن اور دو ملٹری کراس ملے تھے۔

وکٹری ڈے پریڈ میں بھارت کی شرکت روس اور دیگر ممالک کی افواج کی قربانی کو خراج عقیدت ہے۔ اس جنگ میں بھارتی فوجیوں نے بھی حصہ لیا اور اعلی ترین قربانی دی۔

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے روس کو وکٹری ڈے کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد ی پیغام بھیجے تھے۔ وزیر دفاع کے اس دورہ سے بھارت اور روس کے مابین خصوصی اسٹریٹجک شراکت مزید مضبوط ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.