ETV Bharat / bharat

'جے ڈی یو این ڈی کا حصہ ہے اور مضبوطی کے ساتھ رہے گی'

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 10:36 AM IST

جے ڈی یو نے بی جے پی سے پیدا ہونے والے اختلافات کے درمیان وضاحت دی ہے، جے ڈی یو نے کہا ہے کہ ان کا اتحاد قائم ہے اور رہے گا۔

'جے ڈی یو این ڈی کا حصہ ہے اور مضبوطی کے ساتھ رہے گی'
'جے ڈی یو این ڈی کا حصہ ہے اور مضبوطی کے ساتھ رہے گی'

بہار کے حکمران این ڈی اے اتحاد میں اختلافات کی خبروں کے درمیان جے ڈی یو اور بی جے پی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی این ڈی اے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، پٹنہ میں جے ڈی یو کے دو روزہ اجلاس کے بعد پارلیمانی پارٹی کے رہنما راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور جنتا دل یونائیٹیڈ این ڈی اے کے ساتھ ہیں اور وہ مضبوطی سے این ڈی اے کے ساتھ رہیں گے۔

پٹنہ میں جے ڈی یو کے دو روزہ اجلاس کے بعد لوک سبھا میں پارلیمانی پارٹی کے رہنما راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور جنتا دل یونائیٹیڈ این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔

للن سنگھ نے کہا کہ میڈیا میں بہت سی قیاس آرائیاں جاری ہیں، کوئی نتیش کمار جی کے بارے میں انہیں کہیں بھیج رہا ہے، کبھی کوئی کہیں بھیج رہا ہے۔ لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جے ڈی یو مضبوطی سے این ڈی اے میں ہے اور اتحاد جاری رہے گا۔

للن سنگھ نے مزید کہا کہ پارٹی اجلاس میں یہ بات قبول کی گئی کہ اگرچہ پارٹی کی نشستیں کم ہوگئی ہیں، لیکن اس کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور اس سے پارٹی کی حوصلہ شکنی نہیں ہوتی ہے۔'

حالانکہ جے ڈی یو کے اجلاس میں بہار یونٹ کے صدر واششٹھ نارائن سنگھ کی جگہ امیش کشواہا کو نیا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا، یہ واضح ہے کہ پارٹی اپنے بنیادی کرمی، کشواہا مساوات کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

اومیش کشواہا نے اپیندر کشواہا کو شکست دے کر اسمبلی پہنچے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نتیش کمار کی پسند ہیں حالانکہ پچھلے انتخابات میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

انتخابات میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار راشٹریہ جنتا دل کو قرار دیتے ہوئے سیاسی تجویز میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے وقت حزب اختلاف نے نوکریوں کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی، خیالی اور ناقابل یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں دھوکہ دینے کی کوشش تھی۔

واضح ہو کہ جے ڈی یو کے دوروزہ اجلاس میں وزیر اعلی نتیش کمار نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ سمجھ ہی پائے کہ کون ان کا دوست اور کون ان کا دشمن ہے، جب سمجھتے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔'

وزیر اعلی نتیش کمار حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کم نشستیں ملنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور اشاروں اشاروں میں بی جے کو مورد الزام ٹھہرایا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.