بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی جانب سے امیدواروں کو دیے گئے ٹکٹ کے بعد پارٹی مین مخالفت دھیرے دھیرے بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
کانگریس کے عہدیدران یہ الزام لگاتے ہوئے استعفی دے رہے ہیں کہ کانگریس اقلیتوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔
جے پور کانگریس کے رہنما شہزاد خان نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے کر بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے شہزاد خان کو پارٹی میں شامل کیا۔
ایسے میں لوگوں کا ماننا ہے کہ ستیش پونیا اقلیتوں کو ساتھ لانے کی تیاری کر رہی ہے اور جے پور میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل شہزاد خان کا کانگریس پارٹی چھوڑنا کانگریس کے لیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔
جے پور شہر میں دو مرحلوں میں میونسپل کارپوریشن کے انتخاب مکمل ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ29 اکتوبر کو اور دوسرے مرحلے کی 1 نومبر کو ہوگی۔