پہلو خان معاملے میں ہائی کورٹ نے ان کے اہل خانہ پر درج ایف آئی آر رد کرنے کا حکم صادر کیا ہے، یہ ایف آئی آر پہلو خان کے دونوں بیٹوں اور ڈرائیور پر گائے اسمگلنگ کے الزام میں درج کی گئی تھی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج بھنڈاری نے پہلو خان کے بیٹے ارشاد اور ڈرائیور خان محمد کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
اس قبل یہ خبریں بھی گشت کر رہی تھیں کہ پہلو خان کو بھی گائے اسمگلنگ کا ملزم بنایا گیا ہے لیکن بعد میں پولس نے واضح کیا تھا کہ پہلو خان کا نام موت کے بعد ہٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے رواں برس اگست کے مہینے میں پہلو خان کے قتل کے سبھی ملزمین کو بری کر دیا تھا۔