دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں کہرے کا قہر برقرار ہے۔ عالم یہ ہے کہ اتوار کے روز شمالی ریلوے کی 26 گاڑیاں اپنے طے وقت سے گھنٹوں دیری سے چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیوڈیا سے روانہ ہونے والی ٹرین کا افتتاح
ریلوے نے مسافروں سے گھر سے نکلنے سے پہلے گاڑی کے وقت کی جانچ کر لینے کے لیے کہا ہے۔ اس سے الگ ایسی گاڑیاں ہیں، جو کچھ ہی منٹ لیٹ چل رہی ہیں۔
شمالی ریلوے کے اعلی افسر دیپک کمار نے بتایا کہ محفوظ آپریشن ریلوے کی پہلی ترجیح ہے۔ وزیبلیٹی کی وجہ سے اسپیڈ ریسٹکشن لگانے پڑ رہے ہیں۔ مسافروں کو اس تعلق سے میسیج اور ایس ایم ایس کے ذریعے جانکاری فراہم کی جا رہی ہے۔