ETV Bharat / bharat

ریلوے بیگس آن وہیلس سروس شروع کرے گا - انڈین ریلوے کی پہل

انڈین ریلوے نے ریل گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے سامان کو گھر سے ان کی بوگی میں اور ان کی سیٹ تک پہنچانے والے بیگس آن وہیلس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Railways will start bags on wheels service
ریلوے بیگس آن وہیلس سروس شروع کرے گی
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 7:24 PM IST

شمالی ریلوے کی دہلی دیویژن نے ریل مسافروں کے لیے ایپ پر مبنی بیگس آن وہیلس سروس کے لیے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہے۔

شمال اور شمال وسطی ریلوے کے مینیجر جنرل راجیو چودھری نے بتایا کہ ریلوے نت نئے منصوبوں سے محصولات کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ اسی سمت میں کام کرتے ہوئے دہلی ڈیویژن نے حال ہی میں غیر کرایہ محصولات کمانے کے تحت ایپ پر مبنی بیگس آن وہیلس سروس کے لیے ٹھیکہ حاصل کرکے میل کا پتھر ثابت کیا ہے۔ انڈین ریلوے پر مسافروں کے لیے یہ اپنی طرح کی پہلی سروس ہوگی۔

بی او ڈبلیو ایپ (انڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مہیا ہوگی) کی جانب سے ریل مسافر اپنے سامان کو اپنے گھر سے ریلوے اسٹیشن تک لانے یا ریلوے اسٹیشن سے گھر پہنچانے کے لیے درخواست کریں گے۔ مسافر کا سامان محفوظ ڈھنگ سے ریل مسافر کے بکنگ تفصیلات کے مطابق اس کے کوچ/ گھر تک پہنچانے کا کام ٹھیکیدار کی جانب سے کیا جائے گا۔

مسٹر چودھری نے کہا کہ برائے نام کی قیمت پر مسافروں کو سامان کی ڈور ٹو ڈور سروس فرم کی جانب سے مہیا کروائی جائے گی اور مسافر کے گھر سے اس کا سامان ٹرین میں اس کے کوچ تک یا اس کے کوچ سے اس کے گھر تک بہ آسانی پہنچائی جائے گی۔ یہ سروس ریل مسافروں بالخصوص سینیئر سٹیزن، معذور اور تنہا مسافر کرنے والی خاتون مسافروں کے لی بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

مسٹر چودھری نے بتایا کہ اس سروس کی خوبی یہ ہے کہ سامان کی سپردگی ریل گاڑی کی روانگی سے پہلے یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے نتیجے میں مسافر کوچ تک سامان لے جانے کی پریشانی سے آزاد ہو کر ایک الگ ہی طرح کا سفر کا تجربہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شروعات میں یہ سروس نئی دہلی، پرانی دہل، حضرت نظام الدین، دہلی چھاؤنی، دہلی سرائے روہیلا، غازی آباد اور گڑگاؤں ریلوے اسٹیشن سے سوار ہونے والے ریل مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس سروس سے نہ صرف مسافر کو فائدہ ہوگا بلکہ ریلوے کو بھی سالانہ 50 لاکھ روپیے کے غیر کرایہ محصولات کے حصول کے ساتھ ہی ساتھ ایک سال کی مدت کے لیے 10 فیصد کی حصہ داری بھی حاصل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.