وزیر ریلوے پیوش گوئل نے یہاں لوک سبھا میں عام بجٹ 2020-21کے تحت ریلوے کی وزارت کی مطالبات زر پر جمعرات کو ہوئی بحث کا جواب دینے کے دوران یہ اعلان کیا۔
گوئل نے کہاکہ ریلوے ٹکٹوں کی کالابازاری پر لگام لگانے کے مقصد سے انہوں نے ایسے ایجنٹوں کے خلاف ایک باریکی سے جانچ پڑتال کے بعد یہ مہم شروع کی۔
ریلوے کے’تتکال ٹکٹ‘ کو بک کرنے والے غیرقانونی سافٹ ویئروں کو پکڑا ہے اور دلالوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔سافٹ ویئر فروخت کرنے والے 104 لوگوں اور 5,300 دلالوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 884 وینڈروں کو بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔
ریلوے کے وزیر نے کہاکہ حکومت نے اس پورے گورکھ دھندے کے پیش نظر ایجنٹوں کی تقرری بند کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کل سب کے پاس اسمارٹ فون ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے فون سے بکنگ کرسکتے ہیں۔ حکومت کے کامن سروس سنٹروں سے بھی ٹکٹ بک کرایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گارنٹی والے ٹکٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ایمانداری سے ٹکٹ خریدیں۔
انہوں نے کہا کہ حال میں چلائی گئی مہم میں دس کروڑ روپے کے ایسے ٹکٹ منسوخ کئے گئے ہیں جو غیرقانونی سافٹ ویئر سے بنائے گئے تھے۔
لوگوں کا پیسہ بھی ڈوبا اور ٹکٹ بھی ہاتھ سے گیا۔ اس لئے لوگ غلط چکروں میں نہ آئیں اور ایمانداری سے ٹکٹ خریدیں۔