ریلوے بورڈ کے ایک ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ قدم وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ عوامی کرفیو کی اپیل کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ ریلوے بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دہلی، ممبئی، چنئی، کچھ بڑے شہروں میں لوکل ٹرینیں کم تعداد میں چلائی جائیں گی، پوری طرح بند نہیں کی جائیں گی۔ لیکن کون کون سی ٹرینیں رد ہوں گی یہ زونل ریلوے مقامی صورت حال اور ضرورت کے بنیاد پر طے کرے گی۔
ریلوے بورڈ کے ریلیز میں بتایا ہے کہ 21 مارچ کو رات بارہ بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک یعنی 22 گھنٹے تک کوئی بھی ٹرین اس کی ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں کی جائے گی۔ حالانکہ جو ٹرینیں شام 7 بجے تک سفر کے لئے روانہ ہو چکی ہوں گی انہیں نہیں روکی جائے گی۔ ریلوے کے اس فیصلے سے 2400 پسنجر، 1300 میل/ایکسپریس ٹرینیں متاثر ہوں گی۔