ETV Bharat / bharat

ریلوے بورڈ : 'سلیپرکوچز ختم نہیں کیے جائیں گے'

ریلوے نے جمعرات کے روز واضح کیا کہ اس کا کسی بھی روٹ پر سلیپر کوچ ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Railway Board clarification
ریلوے بورڈ : 'سلیپرکوچز ختم نہیں کیے جائیں گے'
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 8:57 PM IST

ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار والی ٹرین والے روٹوں پر سلیپر کوچ ختم کئے جانے کی قیاس آرائیوں کو لگام لگاتے ہوئے آج ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ'سلیپر کلاس کوچ موجود رہیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ'سلیپر کوچ والی کم رفتار ٹرینیں بھی ان راستوں پر جاری رہیں گی جن پر ٹرینیں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
مزید پڑھیں:

پندرہ جوڑی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ'130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں میں تیز ہوا اور دھول کی وجہ سے سلیپر کلاس کوچوں کے مسافروں کو تکلیف ہوسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان ٹرینوں میں نئی ​​قسم کے 'اے سی' کوچز لگائے جائیں گے، جس میں نشستوں کی تعداد موجودہ AC-3 کوچوں سے زیادہ ہوگی۔ ان کا پروٹو ٹائپ تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کرایہ اے سی تھری سے کم لیکن سلیپر سے زیادہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.