ETV Bharat / bharat

کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنوں سے شکست دی - دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ

جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 13 کے چھٹے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنوں سے شکست دے کر سیزن کا اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

97 runs
97 runs
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 3:46 AM IST

جمعرات کو آئی پی ایل 13 کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے 20 اووروں میں تین وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ بنگلور کی ٹیم 17 اووروں میں 109 رن ہی بنا سکی۔

کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنوں سے شکست دی

راہول نے ویراٹ کوہلی کی غلطی سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 69 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 132 رن بنائے جو ان کے کیریئر کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ راہول نے اپنی اننگز میں 14 چوکے اور سات چھکے لگائے جس سے کنگز الیون کی ٹیم جسے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی تھی، تین وکٹ پر 206 رنوں کا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کے علاوہ مینک اگروال نے 26 اور کرون نایر نے ناٹ آؤٹ 15 رن بنائے۔

اسکور بورڈ
اسکور بورڈ

جواب میں آر سی بی کے ٹاپ آرڈر نے خراب کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے پوری ٹیم 17 اوورز میں محض 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلور کے واشنگٹن سندر نے 30، ابراہم ڈیولیئرز نے 28 اور یران فنچ نے 20 رن بنائے۔ کوچ انیل کمبلے سے سیکھ رہے کنگز الیون کے دونوں لیگ اسپنروں موروگن اشون (21 رن دیکر 3) اور روی بشنوئی (32 رن دیکر 3) نے متاثر کیا جبکہ شیلڈن کوٹریل نے 17 رن دیکر 2) نے شروعاتی بلے بازی کو کمزور کر دیا۔

یہ ٹورنامنٹ میں کنگز الیون کی پہلی جیت ہے۔ وہ سپر اوور میں پہلا میچ دہلی کیپیٹل سے ہار گیا تھا جبکہ آر سی بی، سن رائزر حیدرآباد کو شکست دینے کے بعد اپنے بہتر مظاہرے کو برقرار نہیں رکھ سکا۔ کنگز الیون نے بھی رنوں کے لحاظ سے آئی پی ایل میں اپنی دوسری بڑی جیت حاصل کی۔

کنگز الیون پنجاب  کا ٹویٹ
کنگز الیون پنجاب کا ٹویٹ

راہول آئی پی ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بن گئے۔ اس سے قبل ریکارڈ ریشبھ پنت (128 ناٹ آؤٹ) کے نام تھا۔ جب وہ 83 اور 89 پر تھے تو کوہلی نے کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے آخری دو اوورز میں 49 رنز کا اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کوہلی بیٹنگ میں بھی مایوس کیا۔ کوٹریل نے گزشتہ میچ میں اچھا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی دیودت پڈیکل (ایک) کو آؤٹ کرنے کے بعد کوہلی کو بھی پویلین بھیج دیا جبکہ محمد شامی نے جوش فلپ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ آر سی بی نے تین وکٹ چار رنوں پر ہی گنوا دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.