کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قومی 'پنچایتی راج دیوس' پر جمعہ کے روز سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں دور اندیش بتایا۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کیا کہ 'آج قومی پنچایتی راج دیوس پر مقامی سطح پر خود حکومت کے خالق، دور اندیش، قابل احترام راجیو گاندھی جی کو میرا سلام اور ملک کے سبھی سربراہان، عوام اور بلدیاتی اداروں کے ممبروں کو میری دلی مبارکباد۔'
انہوں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بھی پنچایتی راج نظام کو اہم بتایا اور کہا ’’کووڈ-19 آفت میں بھی ملک کے ہر ضرورت مند تک پہنچنے کے لیے پنچایتی ڈھانچے کا اہم رول ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سال 1992 میں آج ہی کے دن آئین میں 73 ویں ترمیم کرتے ہوئے پنچایتی راج نظام نافذ کر کے بلدیاتی اداروں کومزید اختیارات دیئے گئے تھے۔