پارٹی کے سینئر لیڈر نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ ان ریلیوں میں کانگریس کے دونوں لیڈر گنا کسانوں کے بقایا جات، شکھچا متروں کی بدحالی اور ریاستی ملازمین کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہی آنگن واڑی کارکنوں کے مسائل اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس کی حکومت بننے پر 20 فیصد غریبوں کو کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کے نفاذ کے بارے میں عوام کو بھروسہ دلائیں گے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ راہل اور پرینکا کی ریلیاں سہارنپور، غازی آباد، میرٹھ، بریلی، فتحپور سیکری، علی گڑھ، لکھنؤ، فیض آباد، بارہ بنکی، کشی نگر، پرتاپ گڑھ، لکھیم پور کھیری، الہ آباد، گورکھپور، کانپور، وارانسی، جھانسی، اور فیض آباد میں منعقدہوں گیں۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھی پیلی پھیت اور کانپور میں کچھ ریلیاں کر سکتے ہیں۔ ان دونوں سیٹوں پر سکھ رائے دہندگان کی خاصی تعداد ہے۔