ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں راہل گاندھی کی ریلی ملتوی

راہل گاندھی 15 مارچ کو مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کا دورہ کرنے کے ساتھ ہی یہیں سے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے والے تھے۔

author img

By

Published : Mar 10, 2019, 12:16 PM IST

rahul gandhi

انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے مغربی بنگال میں نے اپنی مجوزہ ریلی کو ملتوی کر دیا ہے، ریلی 15 مارچ کو ہونے والی تھی لیکن اب یہ 23 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی مغربی بنگال میں ضلع مالدہ سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنا چاہتے تھے اس کے لیے بنگال کانگریس کے رہنما سومن مترا، پردیپ بھٹاچاریہ اور سبھانشو سرکار نے شمسی کالج اور چنچل میدان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد شمسی کالج کو راہل کی ریلی کے لیے منتخب کیا تھا لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ 15 مارچ جمعہ کے روز ہے اور مجوزہ علاقہ مسلم علاقہ ہے لہٰذا راہل گاندھی شام 4 بجے ریلی سے خطاب کرنے والے تھے مگر ان کے ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ملی اسی لیے یہ ریلی ملتوی کردی گئی ، اب یہ ریلی 23 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کو بھی مغربی بنگال میں اترنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.