ETV Bharat / bharat

'حکومت نے ملک بھر کے کسانوں کو بحران میں ڈال دیا' - rahul gandhi attack on modi

راہل گاندھی نے بہار کے کسانوں کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 1:05 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بہار میں کسان منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بغیر پریشان ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے کسانوں کو اس بحران میں ڈھکیل دیا ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی نے ہفتے کے روز کہا کہ 'بہار کا کسان ایم ایس پی - اے پی ایم سی کے بغیر کافی پریشانی میں ہے اور اب وزیر اعظم نے پورے ملک کو اسی کنوئیں میں ڈھکیل دیا ہے۔ ایسے میں ملک کے کسانوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔'
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس پی نہ ملنے پر پریشان بہار کے کسانوں کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد کے کسانوں کو دھان کا ایم ایس پی نہیں مل رہا ہے اور حکومت ان کے بحران پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ کسانوں کی دھان کی کاشت پوری طرح سے برباد ہوگئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: کسان احتجاج: پانچویں دور کے مذاکرات سے قبل مودی کی اہم میٹنگ

دریں اثنا کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے نریندر مودی کو کسان تحریک کو ختم کرنے کے لئے ضد چھوڑنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ 'بادشاہت کو ترک کیجئے، راج دھرم مانئے۔ کسانوں کی بات سنیں، کالے قوانین کو منسوخ کریں، ورنہ تاریخ نے کبھی بھی غرور کو معاف نہیں کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.