کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 'ملک کے کئی حصوں میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی نے خود سپردگی کر دی ہے، اور ان کے پاس کورونا سے لڑنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔'
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی گزشتہ روز بھی وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی تھی اور ویڈیو جاری کر کے لداخ معاملے پر سوال پوچھا تھا، اور کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی لداخ سے متعلق سچ قوم کو بتائیں۔