ETV Bharat / bharat

'راہل گاندھی گندی سیاست کر رہے ہیں'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےکانگریس رہنما راہل گاندھی پر الزام عائد کیا کہ 'وہ گندی سیاست کر رہے ہیں اور اپنے بیانوں سے چین اور پاکستان کو خوش کر رہے ہیں'۔

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 3:42 PM IST

امیت شاہ
امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے ساتھ ایوان میں چین پر بحث کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں امت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ 'سرنڈر مودی' والے ان کے ہیش ٹیگ کو پاکستان اور چین میں سراہا جارہا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ 'حکومت بھارت مخالف پروپیگینڈا سے نمٹنے کے لیے تیار تھی، لیکن یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ایک بڑی سیاسی پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی گندی سیاست کر رہے ہیں'۔

وزیر داخلہ نے کہا 'بھارت مخالف پروپیگینڈا کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت پوری طرح سے تیار ہے، لیکن ایک بڑی سیاسی پارٹی کے سابق صدر گندی سیاست کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'راہل گاندھی اور کانگریس کو یہ سمجھنا ہو گا کہ ان کے ہیش ٹیگس کو پاکستان اور چین آگے بڑھا رہا ہے'۔

بھارت چین کشیدگی پر امت شاہ نے کہا 'کچھ بھی کہنے کے لیے یہ صحیح وقت نہیں ہے، جب وقت آئے گا، اس کے بارے میں بھی بات کی جائے گی'۔

انہوں نے کہا 'اس انٹرویو کے دوران میں صرف دہلی کے بارے میں بات چیت کروں گا، کہ کیسے مرکزی اور دہلی حکومت نے مل کر کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا ہے اور حالات کو قابو میں لایا ہے'۔

کانگریس کی طرف سے بی جے پی پر الزم عائد کیا جاتا رہا ہے کہ پارٹی میں جمہوریت کی کمی ہے، اس کے متعلق سوال پر امت شاہ نے کہا 'جمہوریت ایک بہت ہی جامع لفظ ہے۔ نظم و ضبط اور آزادی بھی اپنی اہمیت رکھتی ہے۔ ان سب سے آگے میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔ بے جی پی میں اڈوانی جی، راجناتھ جی، نتن جی، راج ناتھ جی کے بعد ایک بار پھر ، میں (پارٹی صدر) اور اب جے پی نڈا پارٹی صدر بنائے گئے۔ کیا ایک ہی خاندان کا کوئی فرد ہے؟ اندرا جی کے بعد، مجھے کانگریس کا ایک بھی صدر بتاؤ جو گاندھی خاندان سے نہیں ہے۔ کانگریس کس جمہوریت کی بات کرتی ہے؟'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.