صبح مسٹر گاندھی نے سفید کرتا پائجاما پہنے 24 اکبر روڈ کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور مٹھائیاں بانٹیں۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں مسٹر گاندھی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے نیک خواہشات دیں اور گلدستے دیئے۔
مسٹر گاندھی نے ہیڈکوارٹر میں موجود کارکنوں اور میڈیا کے لوگوں کو مٹھائیاں بانٹیں۔ پارٹی کارکنوں نے مسٹر گاندھی کے یوم پیدائش پر ان کی رہائش گاہ پر ایک ہون کا بھی اہتمام کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی مسٹر گاندھی کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات دیں اور ا ن کی طویل عمر کی تمنا کی۔ مسٹر گاندھی نے نیک خواہشات کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
پنجا ب کے وزیراعلی امرندر سنگھ، راجستھان کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ اور خواتین کانگریس کی صدر سشمتا دیو سنگھ نے مسٹر گاندھی کو نیک خواہشات دیں۔