ایم ورپا موئلی نے راہل گاندھی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری سنبھالیں اور ریاستوں اکائیوں میں پیدا ہونے والے غیر یقینی کی کیفیت کو ختم کریں۔
ایم ورپا موئلی کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی اپنا متبادل پیش کیے بغیر صدارت کا عہدہ نہیں چھوڑ سکتے۔
سابق مرکزی وزیر ورپا موئلی نے کانگریس کی راجستھان، پنجاب، مدھیہ پردیش، اور تلنگانہ کی اکائیوں میں ہونے والے اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اعلی قیادت کام نہیں کرتی، اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے۔
سابق مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر راہل گاندھی استعفی دینا چاہتے بھی ہیں تو یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ جب تک وہ حالات کو سنبھالنے والے کسی دوسرے کو سامنے نہیں لاتے، اس وقت تک راہل گاندھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہیے۔
عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کے خراب مظاہرے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے راہل گاندھی نے 25 مئی کو سی وی سی کی میٹنگ میں استعفے کی پیشکش کی تھی جسے سی وی سی اسے خارج کر دیا تھا۔ راہل گاندھی تاحال اپنے استعفے کے فیصلے پر اڑے ہوئے ہیں۔
ورپا موئلی کا کہنا ہے: 'راہل گاندھی کو اپنا استعفی واپس لے کر اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔ انھیں بلا تاخیر پارٹی میں اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔ پارٹی کارکنان میں جوش اور خود اعتمادی پیدا کرنی چاہیے۔
سابق مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ مخالف پارٹی کو کانگریس کی ہار سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دینا چاہیے، پارٹی کی شکشت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، لیکن پارٹی میں اتحاد برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔